ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماور: مچھلیوں کا شکار کرنے والے 2نوجوان ندی میں ڈوب کر ہوگئے ہلاک 

برہماور: مچھلیوں کا شکار کرنے والے 2نوجوان ندی میں ڈوب کر ہوگئے ہلاک 

Fri, 03 Jul 2020 22:45:47    S.O. News Service

برہماور،3/جولائی (ایس او نیوز) بارکور کے قریب ہلے کوڈی میں ایک دردنا ک حادثہ پیش آیا جس میں مچھلی کے شکار پر نکلے ہوئے دو نوجوان ندی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت ہرشا(25سال) اور کارتھک (21سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں کے رشتے دار ہلے کوڈی میں رہتے ہیں۔ جب یہ دونوں نوجوان ندی میں مچھلی کے شکار کے لئے گئے تھے تو برسات کی وجہ سے ندی پوری بھری ہوئی تھی اور بڑی تیز رفتار سے بہہ رہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں جب ندی میں ڈوبنے لگے تو اس وقت دو اور لوگ کنارے پرموجود تھے، لیکن تیز رفتار ندی میں کود کر انہیں ڈوبنے سے بچانے کی وہ ہمت نہ کرسکے۔بعد میں غوطہ خوروں اورمقامی لوگوں کی مدد سے ندی سے لاشیں نکالی گئیں۔

مہلوک ہرشا کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ایک فائنانس کمپنی کے لئے قرضہ وصولی (ریکوری) ایجنٹ کا کام کرتاتھا، جبکہ کارتھک بی کام فائنل میں تھا۔حادثے کی خبر ملنے پر برہماور پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔


Share: